ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنیز فاطمہ قمر الاسلام کو کرناٹک کی وزارتی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ 

کنیز فاطمہ قمر الاسلام کو کرناٹک کی وزارتی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ 

Sun, 02 Dec 2018 23:51:00    S.O. News Service

بنگلورو،02؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممتازسماجی خدمت گزار و قائدکانگریس مائیناریٹی ڈپارٹمینٹ مسٹر سید امیر شا ہ اور صدر نشین کانگریس مائیناریٹی ڈپارٹمینٹ مسٹر واحد علی فاتحہ خوانی سابق رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی نے صدر آل آنڈیا کانگریس کمیٹی شری راہول گاندھی ، صدر نشین یو پی اے محترمہ سونیا گاندھی ، رکن پارلیمینٹ گلبرگہ و قائد کانگریس پارلیمانی پارٹی ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے، صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ونیش گنڈو راؤ، ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک جی پرمیشور، سابق چیف منسٹر سدرامیا اور کرناٹک کے دیگر اہم کانگریسی قائیدین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بار کرناٹک کی وزارتی کابینہ میں جو توسیع ہوگی اس توسیع وزارت میں رکن اسمبلی گلبرگہ شمال محترمہ کنیز فاطمہ قمر الاسلام کو بھی شامل کیا جائے ۔ ان کانگریسی قائدین کا کہنا ہے کہ محترمہ کنیز فاطمہ کی وزارت میں شمولیت کے سبب جہاں کرناٹک وزارت میں ایک مسلم وزیر کا اضافہ ہوسکے گا وہیں ایک خاتون لیڈر کا بھی اضافہ ہوگا ۔ انھوں نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ کی وزارتی کابینہ میں شمولیت سے علاقہ حیدر آباد کرناٹک اور اور ساری ریاست کرناٹک کے مسلم رائے دہندوں پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ اگر محترمہ کنیز فاطمہ کو کابینہ میں شامل کیا جاتا ہے تو اس صورت میں آئیندہ سال جو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں ان انتخابات میں گلبرگہ اور بیدر کی پارلیمانی نشستوں کے علاوہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی دیگر پارلیمانی نشستوں کے انتخابات پر بھی کانگریس پارٹی کے حق میں مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔مسٹر سید امیر شاہ اور مسٹر واحد علی فاتحہ خوانی نے کہا ہے کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں ساری ریاست کرناٹک کے مقابلہ میں مسلم رائے دہندوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ یہ مسلم رائے دہندگان یقینی طور پر کانگریس کے حق میں ہی اپنے ووٹوں کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ ان قائیدین نے کہا ہے کہ بحیثیت سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام کی ریاست کرناٹک کے لئے چالیس سالہ خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی اہلیہ محترمہ کو وزارت میں شامل کرنا چاہئے ۔ قمر الاسلام صاحبمرحوم نے رکن پارلیمینؤٹ کی حیثیت سے بھی ریاست کرناٹک اور سارے ملک کیلئے مثالی خدمات انجام دی ہیں جنھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اگر محترمہ کنیز فاطمہ قمر السلام کو ریاستی وزارت میں شامل کیا جاتا ہے تو یہ اقدام الحاج قمر الاسلامؤکی ریاست کرناٹک اور سارے ملک کے لئے انجام دی گئی دیرینہ خدمات کے عوض ایک اہم خراج عقیدت ہوگا۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انھیں یقین کامل ہے کہ محترمہ کنیز فاطمہ کو اگر وزارت میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ نہیات مضبوط ومستحکم سیکولر بنیادوں پرمسلمانوں کے ساتھ ساتھ ریاست کرناٹک کے دیگر تمام اقلیتی طبقات اوربلا لحاظ مذہب و ملت تمام کرناٹک کے عوام کے لیے بہترین خدمات انجام دیے سکیں گی۔ 


Share: